دانش تیمور نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ قائم کر کے ڈرامہ انڈسٹری میں دھوم مچا دی

Rate this post

پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل دانش تیمور نے اپنی شاندار اداکاری سے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

ڈیجیٹل دور میں پاکستانی ڈرامے یوٹیوب پر بے حد مقبول ہو چکے ہیں اور ناظرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کئی ڈرامے اربوں ویوز حاصل کر چکے ہیں، مگر دانش تیمور وہ واحد اداکار بن چکے ہیں جن کے صرف دو ڈراموں نے یوٹیوب پر 8 ارب سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں۔

دانش تیمور کے ان ریکارڈ توڑ ڈراموں میں ’’جان نثار‘‘ نے تقریباً 3 ارب جبکہ ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے 5 ارب ویوز حاصل کیے، جو ان کی مقبولیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس شاندار ریکارڈ کے بعد دانش تیمور کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام حاصل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ دانش تیمور نے اپنے کیریئر کا آغاز 2005 میں ڈرامہ ’’دو سال بعد‘‘ سے کیا، جبکہ ان کے دیگر کامیاب ڈراموں میں ’’ڈریکولا‘‘، ’’رہائی‘‘، ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’دیوانگی‘‘ اور ’’عشق‘‘ شامل ہیں۔ تاہم ’’جان نثار‘‘ اور ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ نے ان سب ڈراموں کو مقبولیت کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Share To help

Leave a Reply