ducky-bhais-risky-stunt-sparks-backlash-instead-of-praise
|

ڈکی بھائی کا خطرناک اسٹنٹ، شہرت کے بجائے تنقید کا نشانہ بن گئے

Rate this post

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں میں آ گئے ہیں، جنہوں نے سستی شہرت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے ان کے لاکھوں مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکی بھائی کی آنکھیں بند ہیں، چہرے پر سکون طاری ہے، اور دونوں پاؤں گاڑی کے اسٹیئرنگ پر رکھے ہوئے ہیں، گویا کسی خواب میں نئی ویڈیو ایڈیٹ کر رہے ہوں۔

https://www.instagram.com/reel/DILcKaxoUNF/?utm_source=ig_embed&ig_rid=c1ef09a8-a8fa-40ef-9c58-bca3b9f92304

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ویڈیو محض تفریح کے لیے بنائی گئی ہو، مگر سڑک پر اس طرح کے اسٹنٹس حقیقی زندگی میں انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

Share To help

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *